ممبئی، 16؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کی وجہ سے لوگوں کو ہورہی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب ملک کے مختلف علاقوں سے کئی اموات کی خبریں آچکی ہیں ۔اسی ترتیب میں آج مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں آج ایک بینک کے باہر لگی لائن میں کھڑے ایک 70سالہ بزرگ کی موت ہو گئی ہے ۔پولیس نے اس کی اطلاع دی۔ٹو پا میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ کے باہر کھڑے دگمبر مربا کسبے اچانک گر پڑے اور ان کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان کی لاش کو وشنو پوری اسپتا ل میں پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا ہے۔کل بینک نیٹ ورک فیل ہو جانے اور اے ٹی ایم میں نقد رقم ختم ہو جانے کے بعد کی صورت حال اور بھی خراب ہو گئی۔بار بار کرنسی بدلوانے والے لوگوں کو نکالنے کے ساتھ ہی لمبی لمبی لائنوں کو کم کرنے کے لیے حکومت نے کل لوگوں کے انگلیوں پر سیاہی کا نشان لگانے کی ہدایت دی ہے۔